کھیل
بارش نے پلان الٹ دیا، پاکستان–آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ منسوخ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں صبح سے ہونے والی تیز بارش کے سبب گراؤنڈ گیلا ہوگیا جس کے باعث ٹاس کا انعقاد بھی ممکن نہ ہو سکا۔
انتظامیہ کے مطابق گراؤنڈ کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ کھیلنے کے لیے حالات سازگار نہیں رہے، جس کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
