فلم ساز اور پروڈیوسرز تاپسی پنو کے نئے فیصلے سے مشکل میں آگئے
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی ایک مخصوص قسم کے کردار تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں اور مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی خواہش مند ہیں۔
تاپسی کے بقول وہ اسی وجہ سے بعض فلمیں مسترد بھی کر رہی ہیں۔ اوقات وہ فلم سازوں کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ناظرین پہلے ہی فلم کے ممکنہ انجام کا اندازہ لگا سکتے ہیں اس لیے انہیں ایسے کرداروں کے لیے منتخب نہ کیا جائے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں انہیں روایتی اور عام کمرشل ہیروئن والے کردار زیادہ نہیں ملے جس کے باعث انہوں نے مضبوط اور مختلف نوعیت کے کرداروں کا انتخاب کیا۔
تاپسی نے کہا کہ اگرچہ وہ مضبوط خواتین کے کردار ادا کرکے خوش ہیں لیکن وہ اب اپنے کام میں مزید تنوع چاہتی ہیں تاکہ ناظرین انہیں صرف ایک مخصوص امیج سے نہ جوڑیں بلکہ مختلف کرداروں میں دیکھیں۔
اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ’سورما‘، ’مشن منگل‘ اور ’ڈنکی‘ جیسی فلموں نے انہیں مسلسل سنجیدہ اور سخت کرداروں سے ہٹ کر کام کرنے کا موقع دیا۔ تاپسی پنو اب اپنی نئی فلم ’گاندھاری‘ 3 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
