کترینہ کیف نے بڑھتے وزن پر تنقید کے بعد صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا
کترینہ سے جب ماں بننے کے بعد اپنی نگہداشت کے انداز میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حمل کے بعد ان کی جلد پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ حساس ہوگئی تھی۔
ان کے لیے یہ ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت تھی کہ کون سی مصنوعات ان کی جلد کے لیے موزوں ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ ایسی مصنوعات کی تلاش میں تھیں جو جلد کو سکون، ٹھنڈک اور بحالی کا احساس فراہم کرسکیں۔
کترینہ کے مطابق اب ان کے لیے بہترین نظر آنے کا مطلب صرف ظاہری شخصیت نہیں بلکہ خود کو اندر سے بہتر اور صحت مند محسوس کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا، جسم میں سوزش کو قابو میں رکھنا، متحرک رہنا اور مراقبہ کرنا ان کے معمول کا حصہ ہیں۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ جب انسان خود کو صحت مند محسوس کرتا ہے تو اس کا اعتماد بھی قدرتی طور پر ظاہری شخصیت میں دکھائی دینے لگتا ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں نومبر 2025 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ویہان رکھا گیا ہے۔
