تازہ ترین:
افغان طالبان حکومت بھارت کی پراکسی ہے، کرائے کے جنگجو استعمال کر رہےہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

افغان طالبان حکومت بھارت کی پراکسی ہے، کرائے کے جنگجو استعمال کر رہےہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

01 Nov 2026 7,238

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کو دو روز قبل دیے گئے انٹرویو میں افغان طالبان حکومت کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی  کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں، افغان طالبان اپنے مذموم مقاصد کے لیے غیرریاستی عناصر اور کرائے کے جنگجو استعمال کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کو اب بھی غیرریاستی عناصر چلارہے ہیں، یہ ایک رجیم ہے

افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد وہاں متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں

جیش العدل، القاعدہ، آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں اور اس بات کی نشاندہی  اقوام متحدہ اورامریکہ کے علاوہ  کئی ممالک کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندردہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے،

افغان طالبان رجیم نے نورولی خارجی، بشیرزیب، گل بہادر جیسے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تشکیل افغانستان سے آتی ہے اور وہیں سے انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست والا رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرے، بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبور کرے کہ وہ منشیات کی کاشت اور پیداوار روکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی افواج افغان رجیم کی طرف سے تمام خطرات بشمول ڈرونز کا سدباب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔