تازہ ترین:
پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
متفرق خبریں

پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

01 Nov 2026 4,919

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 326 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے۔

اس سے قبل بھارت نے 2002 میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

پاکستان کا یہ کارنامہ مردوں کے ون ڈے ناک آؤٹ میچز میں بھی مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کرنا ون ڈے کرکٹ میں اس ٹیم کے خلاف دوسرا بڑا کامیاب تعاقب بھی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ میں حیدرآباد کے مقام پر سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طور پر 656 رنز بنائے گئے، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

اس سے قبل 2002 کے نیٹ ویسٹ سیریز فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 651 رنز بنے تھے۔

واضح رہے کہ 656 رنز کا مجموعہ مردوں کے ون ڈے ناک آؤٹ میچز کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ بھی ہے۔