تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول ساڑھے5روپے اور ڈیزل ساڑھے 3روپے سستاکردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 نومبرکے لیے ہیں۔
