تازہ ترین:
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایٹمی حملے سے پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے، امریکی پروفیسر
تازہ ترین

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایٹمی حملے سے پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے، امریکی پروفیسر

03 Nov 2026 9,266

ایک امریکی پروفیسر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات  پر ایٹمی حملے سے پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوسکتےہیں۔

امریکی پروفیسر رابرٹ پیپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین (کوہ کولنگ) پر ممکنہ ایٹمی حملے کے اثرات سےمتعلق نقشہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں تک تابکاری پھیلنےکا امکان ظاہرکیا گیاہے۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھی ایران سے ملحقہ علاقوں سمیت مختلف حصے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ حملے کے اثرات بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےبعض علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ٹکرکارلسن نے کہا کہ اسرائیلی الیکشن کے نتائج سے پریشان نیتن یاہو کو مشکلات سے بچنے کےلیے پھر ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے

اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کےلیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر ہر ممکن دباو ڈال رہے ہیں۔

ٹکر کارلسن کے مطابق ایران میں پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک پہنچنے کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر نہیں، اس لیے جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر جوہری حملہ کرسکتی ہے۔