تازہ ترین:
میر رضاکیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی بنانےکی سفارش کردی
تازہ ترین

میر رضاکیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی بنانےکی سفارش کردی

20 Oct 2026 3,865

میر رضا علی کیس کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا کیس میں پولیس تفتیش میں سنگین کوتاہیاں ہوئیں۔

 میر رضا کی موت کو خودکشی قرار دینےکے ابتدائی پولیس مؤقف پر جوڈیشل کمیشن نے سوالات اٹھادیے۔

کمیشن کے مطابق ایگزیکٹو سمری میں حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پشت سے لگنے والی گولی کا زخم قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کیس کے شواہد کے تحفظ اور پولیس تفتیش کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے مزید تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں جےآئی ٹی بنانےکی سفارش کی ہے۔

مجوزہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز سندھ اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندے شامل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے پولیس اہلکاروں کے کردار کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔

کیس میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی سفارش کی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق شواہد متاثر ہونےکے باعث میر رضا کیس کی سخت اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی رپورٹ 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی۔