قومی خبریں
آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ آگ لگنے سے اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ اچانک ہی لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، تحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔
میئر کراچی نےکہا کہ میرے پاس جوفائلیں ہوتی ہیں بغیر دستخط شدہ ہوتی ہیں، دستخط کے بعد فائلیں متعلقہ افسران کے دفاتر تک پہنچا دی جاتی ہیں
میں الزامات سے گریز کرتا ہوں، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیف فائر آفیسر کو آتشزدگی کے واقعے سے متعلق ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔
