تازہ ترین:
بھارت کی سبکی؛ چینی صدر کی برکس ڈنر میں شرکت کیے بغیرواپسی، مودی منہ دیکھتے رہ گئے
عالمی خبریں

بھارت کی سبکی؛ چینی صدر کی برکس ڈنر میں شرکت کیے بغیرواپسی، مودی منہ دیکھتے رہ گئے

14 Sep 2026 6,557

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 12 ستمبر کو نئی دہلی پہنچے اور 13 ستمبر کو اپنا شیڈول مکمل کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

حیران کن طور پر چین کے صدر شی جنپنگ نے برکس اجلاس کے بعد میزبان بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے شرکا کو دیئے گئے گالا ڈنر میں شرکت کیے بغیر ہی اپنے وطن لوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا میں چین کے صدر شی جنپنگ کی گالا ڈنر میں عدم شرکت کو نمایاں کیا گیا اور سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں یہ سوال اٹھا کہ آیا چینی صدر نے اجلاس جلد چھوڑ دیا تھا۔

تاہم چین یا بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر صدر شی جنپنگ کے ڈنر گالا میں عدم شرکت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جنپنگ نے بھارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اگلے سال ہونے والے 19ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کا اعلان بھی کیا۔