بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا
بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے۔
ویبھاؤ سوریاونشی نے 80 گیندوں پر 175 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ کپتان آیوش ماتھرے نے 53 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ دیگر اہم کھلاڑیوں میں ابھی گیان کندو 40، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30 اور آر ایس امبرش 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جوابی بیٹنگ میں انگلینڈ کی ٹیم 311 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس سے بھارت کو 100 رنز کی شاندار فتح حاصل ہوئی۔ کیلب فیلکونر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بین ڈاکنز نے 66 اور بین مائز 45 رنز شامل کیے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3، کانشک چوہان اور دیپیش دیویندر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے 1، 1 وکٹ لی۔
