تازہ ترین:
بالی ووڈ اداکار راجپال یادو بڑا ریلیف، تہاڑ جیل سے رہائی مل گئی
شوبز

بالی ووڈ اداکار راجپال یادو بڑا ریلیف، تہاڑ جیل سے رہائی مل گئی

17 Feb 2026 4,578

بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راجپال یادو کو طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پیر 16 فروری کو عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ انہیں عارضی ریلیف دیا، جس کے بعد وہ جیل سے باہر آگئے۔

یہ کیس 2010 سے زیرِ سماعت تھا، جب راجپال یادو اور ان کی اہلیہ نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آتا پتا لاپتا کی تیاری کے لیے تقریباً 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

فلم کی ناکامی کے بعد قرض کی واپسی میں مشکلات پیدا ہوئیں اور مدعی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیے گئے کئی چیکس باؤنس ہوگئے۔

معاملہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت عدالت پہنچا اور سود و جرمانوں کے باعث واجبات بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے تک جا پہنچے۔

عدالت کے مطابق راجپال یادو نے ایک تصفیہ معاہدہ کیا تھا مگر طے شدہ ادائیگیاں مکمل نہ کرنے پر انہیں اس ماہ کے آغاز میں تہاڑ جیل میں سرنڈر کرنا پڑا۔

جسٹس سوارنا کانتا شرما نے واضح کیا تھا کہ قید رسمی نہیں بلکہ عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کا نتیجہ ہے۔ تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد اداکار کو مشروط ضمانت مل گئی۔