تازہ ترین:
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد کی طبیعت  بگڑ گئی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
شوبز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

19 Feb 2026 3,209

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے والد معروف مصنف اور سپر اسٹار سلیم خان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث دماغ کے دائیں حصے کی خون کی شریان متاثر ہوئی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ممکنہ برین سرجری پر غور کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلیم خان کو دو روز قبل ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، جبکہ ان کے بیٹے اور اداکار سلمان خان بھی اسپتال کے باہر موجود دکھائی دیے تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

یاد رہے کہ سلیم خان بھارتی فلمی صنعت کے لیجنڈ رائٹر سمجھے جاتے ہیں، جنہوں نے  شعلے، زنجیر، مسٹر انڈیا اور ہاتھی میرے ساتھی جیسی کلاسک فلموں کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔