ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کیلئے حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا
شوبز

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کیلئے حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا

20 Feb 2026 8,435

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ایک منفرد انداز میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ولن کے طاقتور کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی فلم آگ لگے بستی میں کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں دلچسپ سوالات اور گیمز نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔

پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کو نوری نتھ جیسے گہرے اور منفرد ولن کردار میں دیکھنا دلچسپ ہوگا، جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمایوں ایکشن ہیرو بننے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے ایکشن فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محدود سہولیات کے باوجود وہ ایکشن کرنے کے شوقین ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران انگلی ٹوٹنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔