بھارتی اداکار فرحان اختر کی ہالی ووڈ میں انٹری
معروف بالی ووڈ اداکار، فلم ساز اور گلوکار فرحان اختر نے اپنی متوقع ہالی ووڈ ڈیبیو کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ میوزیکل پروجیکٹ The Beatles – A Four-Film Cinematic Event میں لیجنڈری ستار نواز پنڈت روی شنکر کا کردار ادا کریں گے۔
یہ کردار فرحان اختر کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے وہ عالمی فلمی منظرنامے میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کریں گے۔
پنڈت روی شنکر اور جارج ہیریسن کے درمیان موسیقی تعاون نے بیٹلز کی منفرد آواز کو نئی جہت دی اور بھارتی کلاسیکل موسیقی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سیم مینڈیز کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ بڑا پراجیکٹ بیٹلز کی کہانی کو ہر رکن کے نقطۂ نظر سے پیش کرے گا، جو تاریخ کے سب سے بااثر میوزیکل گروپ دی بیٹلز کی زندگی اور فن کو نئے انداز میں اجاگر کرے گا۔
