تازہ ترین:
ایران کا نیا میزائل حملہ، یروشلم اور تل ابیب میں تباہی، کویت میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھواں
تازہ ترین

ایران کا نیا میزائل حملہ، یروشلم اور تل ابیب میں تباہی، کویت میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھواں

02 Mar 2026 1,329

خطے میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یروشلم اور تل ابیب میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور شہری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم میں حملے کے دوران 9 شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں بھی میزائل گرائے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو حفاظتی بنکروں میں منتقل کیا گیا۔ مقامی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی محسوس کی گئی۔ کویت میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جبکہ دوحہ، ابو ظہبی اور منامہ میں دھماکوں اور ہنگامی حالات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز اور ایمبولینسز فوری طور پر پہنچیں۔

کویت میں امریکی سفارتخانے نے ویب سائٹ پر شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سفارتخانے کی جانب نہ آئیں، گھروں کی نچلی منزل پر پناہ لیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔ سفارتخانے نے خبردار کیا کہ ملک میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے، اور شہری اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔