عثمان خان کی شاندار سنچری، حیدرآباد نےملتان سلطانز کوشکست دیدی
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔اسٹیو اسمتھ نے صرف 47 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔انہوں نے 6 چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ صاحبزدہ فرحان نے 66 اور جوش فلیپے نے 19 رنز بنائے۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے عثمان خان کی شاندار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کا 214 رنز کا ہدف 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
عثمان خان 47 گیندوں پر 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے۔
Hyderabad Kingsmen register their 4th consecutive win in a last over thriller! #HBLPSL11 | #NewEra | #HKvMS pic.twitter.com/C7t0xsMASx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026
اس کے علاوہ مارنس لبوشین نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسان خان 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یوں حیدرآباد کنگز مین نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو حیدرآباد 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی جبکہ ملتان 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔
