دنیا کے مختلف شہروں میں نئی لگژری گھڑی خریدنے کےلیے غیر معمولی رش
دنیا کے مختلف شہروں میں نئی لگژری گھڑی خریدنے کےلیے غیر معمولی رش لگ گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی، لندن اور لاس اینجلس میں نئی لگژری گھڑی سواچ کا نیا ماڈل خریدنے کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاپنگ مالز میں گھڑی کی خریداری کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں، محدود ایڈیشن کی اس گھڑی کی فروخت کے دوران رش کے باعث کئی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔
Hundreds of people have been lining up outside Swatch stores in London, Zurich, New York, Singapore, Bangkok, and Osaka, desperate to get their hands on the Audemars Piguet x Swatch collab.
Retailing for around $400, it’s going to sell out fast and then appear on eBay for… pic.twitter.com/B5HDl8TZTZ
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 16, 2026
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیور پول میں شوقین افراد 2 دن پہلے ہی دکان کے باہر قطاروں میں بیٹھ گئے، بعض افراد نے ٹینٹ لگا کر رات بھی دکان کے باہر گزاری۔
