حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی
قومی خبریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

23 May 2026 1,640

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کر دیے ہیں۔

حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگی۔

حکومت نے اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔