گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی سے شادی کرلی
بے شمار کاؤنٹ ڈاؤنز اور وائرل افواہوں کے بعد معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ شادی کرلی۔
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شاہانہ انداز میں شادی کی۔
اس موقع پر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جہاں ایک ہزار سے زائد مہمانوں اور ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا اعلان دنیا کے سامنے بالکل ایسےکیا گیا جیسے یہ ان کے کسی میوزک ویڈیو کا منظر ہو۔
میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر بل بورڈز جامنی روشنی سے روشن تھے جن پر پیغام درج تھا۔
شادی میں شرکت کرنے والوں میں گیگی حدید، بریڈلی کوپر، ایڈ شیرن، ایلی گولڈنگ، بریڈ پیزل، جینیفر لوپیز اور دیگر اسٹارز شامل تھے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شاہانہ تقریب پرتقریباً 20 ملین ڈالر یعنی 5.68 ارب روپےخرچ ہوئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے اپنی شادی سے قبل مختلف خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالر عطیہ کرنےکا بھی اعلان کیا۔
ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی شادی ایک بڑی اور شاندار تقریب ہوگی۔
