تازہ ترین:
پٹرول بم گرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری،ٹرانسپورٹرزپرحکومتی مہربانی ڈیزل32روپےسستا
تازہ ترین

پٹرول بم گرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری،ٹرانسپورٹرزپرحکومتی مہربانی ڈیزل32روپےسستا

17 Aug 2026 2,266

روز کا عذاب روز کی مہنگائی ۔۔ حکومت کا پٹرول بم گرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

وزیر اعظم نے ٹرانسپورٹرز پر مہربانی کرتے ہوئے  ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔

پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کے لیے  ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرنئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رہے  مٹی کے تیل پر بھی لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے

 جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی

جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔