اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا معاشی تحفہ، 12 ارب ڈالر وطن منتقل
کاروبار

اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا معاشی تحفہ، 12 ارب ڈالر وطن منتقل

19 Feb 2026 1,553

سمندر پار پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت رقوم کی منتقلی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک 9 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے، جس سے اس اقدام کی مقبولیت اور افادیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نہ صرف ترسیلات زر میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور بینکاری سہولیات تک اوورسیز پاکستانیوں کی رسائی کو بھی آسان بنا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اس سنگ میل پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اعتماد ملکی مالیاتی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔