امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
کاروبار

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

24 Feb 2026 9,687

عالمی مالی منڈیوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 62 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 71.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی دوران امریکی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 66.21 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جو عالمی منڈی میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

اس کے علاوہ قیمتی دھاتوں کی منڈی میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ سونے کی قیمت میں 107 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 5,200 ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی سرمایہ کاری میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل اور سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس نے ان کی قیمتوں کو بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔