تازہ ترین:
طورخم و تیراہ سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چک پوسٹ تباہ
تازہ ترین

طورخم و تیراہ سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چک پوسٹ تباہ

25 Feb 2026 5,974

پاک افغان سرحد کے طورخم اور تیراہ سب سیکٹرز میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی کے مطابق پاکستانی فورسز نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے افغان جانب سے ہونے والی جارحیت کو خاموش کر دیا، اور جوابی کارروائی میں ایک چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

ترجمان مشرف زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی کے باوجود فورسز الرٹ رہیں اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

حکومتی مؤقف کے مطابق اگر مستقبل میں کسی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔