تازہ ترین
موٹرسائیکل سواروں،پبلک اور گڈزٹرانسپورٹ کی سبسڈی میں توسیع
وزیرِاعظم نے معاشی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی گئی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہےگی
کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا، دعا گو ہیں خطےکی صورتحال میں جلدبہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع کردی۔ موٹرسائیکل فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہورہی تھی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبسڈی جاری رہےگی ۔۔ سندھ حکومت موٹرسائیکل والوں کوماہانہ دو ہزار روپے دے رہی ہے۔
