امریکی حملے پرایران کا ردعمل طویل اور دردناک ہوگا،پاسداران انقلاب
عالمی خبریں

امریکی حملے پرایران کا ردعمل طویل اور دردناک ہوگا،پاسداران انقلاب

30 Apr 2026 7,765

ایرانی پاسداران انقلاب  کی ائیرو اسپیس فورس کے کمانڈر مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا، چاہے وہ محدود ہی کیوں نہ ہو تو اس کے نتیجے میں امریکی مفادات اور اڈوں پر ’طویل اور دردناک حملے‘ کیے جائیں گے۔

مجید موسوی نے کہا کہ ’ہم نے دیکھا ہے کہ آپ کے علاقائی اڈوں کے ساتھ کیا ہوا، اب ہم یہی کچھ آپ کے جنگی جہازوں کے ساتھ ہوتا دیکھیں گے۔

انہوں نے یہ بیان اس رپورٹ کے ردعمل میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

خلیج اور آبی گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا

آبنائے ہرمز کے نئے نظم سے امن، ترقی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز میں نئے مرحلے کی تشکیل ہو رہی ہے

  جنگ کے آغاز کے بعد خطے میں تبدیلیاں ہوئیں، نئے مرحلے میں خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے۔