تازہ ترین:
کوہاٹ حملہ افغانستان کے خوارج نے کیا، دفاع کیلئے ہرضروری اقدام ہوگا، وزارت اطلاعات
تازہ ترین

کوہاٹ حملہ افغانستان کے خوارج نے کیا، دفاع کیلئے ہرضروری اقدام ہوگا، وزارت اطلاعات

19 Sep 2026 2,226

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں نماز جمعہ کے دوران شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر وحشیانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروپس کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور بھرتیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

وفاقی وزارت نے کہا کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں۔

مزید کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت اپنی انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملے کی مذمت کافی نہیں، زبانی ہمدردی کو ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا۔

سرکاریخدمات ڈھونڈیں

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم مذاکرات کے نام پر اپنے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان اپنے شہریوں، حدود اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ضروری اقدام کرے گا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس خطرے کے پورے خطے میں پھیلنے سے پہلے فیصلہ کن کارروائی کریں۔