تازہ ترین:
ریاض ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی ہوئے،سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی
عالمی خبریں

ریاض ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی ہوئے،سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی

11 Oct 2026 3,338

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہفتے کو ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلا دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

اتھارٹی کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کی نوعیت اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔