تازہ ترین:
سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، تیل کی عالمی قیمتیں 2 ہفتےکی بلند سطح پر پہنچ گئیں
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، تیل کی عالمی قیمتیں 2 ہفتےکی بلند سطح پر پہنچ گئیں

12 Oct 2026 7,176
  • برطانوی خام تیل برینٹ ایک اعشاریہ چار فیصد اضافے سے 106 ڈالرز فی بیرل ہوگیا۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک اعشاریہ تین فیصد بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔ اماراتی مربن کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    مارکیٹ تجزیےکے مطابق سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے تیل مہنگا ہونےکی وجہ ہیں۔

  • یمنی فوج کا 900 سے زائد حوثی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

     یمن کی حکومتی فورسز  نے حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے ایک ہزار  732 اہداف پر حملوں میں 900 سے زائد حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    یمنی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کی تقریبا 300 فوجی گاڑیاں، آلات تباہ یا ناکارہ کر دیے، یمنی فضائیہ نے مارب کے جنوب مغربی محاذوں پر بھی حوثیوں کی بیرکوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا۔

  • ریاض ائیرپورٹ کی بندش میں 5 روزکی توسیع، نوٹم جاری

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آپریشنز معطلی میں توسیع کردی گئی، ریاض ائیرپورٹ کی بندش میں 5 روزکی توسیع کا نوٹم جاری کردیا گیا،

    نوٹم کے مطابق کنگ خالد ائیرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔

    نوٹم کے مطابق ریاض ائیرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے، ریاض ائیرپورٹ کی بندش سے یومیہ 750 پروازیں نان آپریشنل ہیں۔

    فلائٹ ڈیٹا کے مطابق 3 روز میں ریاض کی 2000 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، ریاض ائیرپورٹ کی بندش سے سعودیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹ پر لوڈ بڑھ گیا

    جدہ مدینہ اور دمام ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔

    سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ تنصیبات، آپریشنل تیاریوں سے متعلق ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔