تازہ ترین:
سہیل آفریدی کااسٹیٹس آف لائن ہے،اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی، گورنر کے پی
تازہ ترین

سہیل آفریدی کااسٹیٹس آف لائن ہے،اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی، گورنر کے پی

12 Oct 2026 5,215

اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ہم اپنی پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں جو وسائل ہیں وہ دیں گے، آئی جی چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، فورسز کے لیے شہداء کا پیکیج بڑھا رہے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وہ زمانے چلے گئے جب وفاق سے لڑا جاتا تھا، صوبے میں اندھیرا گزر گیا اب اجالا ہوگا، ہمیں پالیسی اسلام آباد سے آئے گی جلال آباد سے نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بکتر بند گاڑیاں دی ہیں ہم نے وہ وصول کر لی ہیں کیونکہ ہم امن و امان پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا فوکس صوبے کی ترقی اور امن و امان کا قیام ہے، کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں اور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو پھر اُسے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ہمیں 13 سال کا گند صاف کرنا ہے اور کوشش ہوگی کہ اسے تین ماہ میں صاف کردیں
ہم نے وفاق سے مقدمہ لڑا لیکن گزشتہ حکومت صوبے کا مقدمہ نہیں لڑ سکی، ہمیں وسائل کا علم ہے دلیل اور دلائل سے مقدمہ لڑیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسی جمہوریت تھی جہاں عوام کو تحفظ تک نہیں تھا، پی ٹی آئی نے دہشتگردی کو سپورٹ کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کرپشن کی ہے سب کا احتساب ہوگا، کرپشن کرنے والے گرفتار بھی ہوں گے سزائیں بھی ہوں گی، جن کے خلاف کیسز ہیں وہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لانگ مارچ والا کنٹینر بے یار و مددگار کھڑا ہے، وہ جس کا ہے آکر لے جائیں ورنہ ٹی ایم اے کو دے دیں گے۔ گورنر کے پی نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کریں گے، کسی کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہوں گے وہ ملک بدر ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے انتظار تھا کہ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے والے آئیں گے میں نے ان کی خاطر تواضع کا بندوبست بھی کر رکھا تھا

میں نے میڈیا کے ذریعے سنا تھا کہ گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا دیواریں پھلانگ کر آئیں گے تو میں نے بندوبست کرلیا تھا

کافی خرچہ کیا کہ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے والے آئیں گے تو ان کی خاطر تواضع کی جائے گی لیکن وہ نہہں آئے مجھے کا انتظار تھا۔