ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزیداضافہ
تازہ ترین

 ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزیداضافہ

26 Dec 2025 2,820

 ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ73 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 4لاکھ5 ہزار831 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 4510 ڈالر فی اونس ہے۔