خطے میں عسکری توازن بدلنے کا اشارہ، ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں
تازہ ترین

خطے میں عسکری توازن بدلنے کا اشارہ، ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں

01 Feb 2026 5,404

ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیم سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں رواں ماہ منعقد ہوں گی اور انہیں “میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ” کا نام دیا گیا ہے۔

ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، روس اور چین کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بحریہ نے 2019 میں پہلی بار ایسی مشقیں شروع کی تھیں، اور اب تک یہ سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری بیڑے کو تعینات کر دیا ہے، جس سے خطے میں سیکورٹی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔