اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بریکنگ نیوز: پی آئی اے کے کرایوں میں بڑی کمی
قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ یہ رعایت مخصوص مدت کے دوران سفر کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسافر 10 فروری 2026 تک اس خصوصی آفر کے تحت اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، جبکہ رعایتی سفر یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے درمیان کیا جا سکے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافر پی آئی اے کے نامزد بکنگ دفاتر، آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ایئرلائن مسافروں کو معیاری سہولیات اور روایتی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
