تازہ ترین:
ایران سے اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بہت امکان ہےکہ کچھ نہ کچھ ہوجائےگا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران سے اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بہت امکان ہےکہ کچھ نہ کچھ ہوجائےگا: ٹرمپ

27 Jul 2026 1,960

مشی گن روانہ ہونےکے بعد دوران سفر طیارے میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس کافی وقت ہے، ابھی ہم ایران سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ہماری ایران سے اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بہت امکان ہےکہ کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ہتھیار موجود ہیں، میں مزید ہتھیار بھی چاہتا ہوں، ایران کے معاملے میں ہم اسرائیل کے زیادہ نزدیک ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے پوچھیں گے کہ آیا روسی سیٹلائٹ مشرق وسطیٰ میں حملوں کی رہنمائی کے لیے ایران کی مدد کر رہے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا اس وقت سعودی عرب اور حوثیوں کے تنازع میں شامل نہیں، مگر ضرورت پڑی تو مداخلت کرسکتے ہیں۔