اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو خطرناک بیماری ہونے کا انکشاف
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی عید اسپیشل نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے مامیا شاہ جعفر نے اپنی نئی فلم ’لوو دی سوں‘ کی تیاری اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی تکمیل میں تقریباً تین سال لگ گئے کیونکہ ایک طرف وہ دیگر منصوبوں میں مصروف تھیں جبکہ دوسری جانب صحت کے مسائل نے بھی ان کی رفتار سست کردی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری سے مکمل صحت یاب ہونے میں تقریباً آٹھ ماہ کا عرصہ لگا۔
اس دوران ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل اور مسلسل علاج ان کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا تھا۔
مامیا شاہ جعفر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور دوبارہ اپنے کاموں میں سرگرم ہو چکی ہیں۔
اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جس بیماری کا انہیں سامنا تھا، اس کے لیے بروقت اور مناسب علاج بے حد ضروری تھا۔
ان کے مطابق صحت کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے فوری طبی مدد حاصل کرنا ہی بہتر حکمتِ عملی ہوتی ہے۔
