ونٹرا اولمپکس پر کورونا کے خدشات، ایتھلیٹس کو ماسک پہننے اور ہاتھ نہ ملانے کی ہدایات
کھیل

ونٹرا اولمپکس پر کورونا کے خدشات، ایتھلیٹس کو ماسک پہننے اور ہاتھ نہ ملانے کی ہدایات

05 Feb 2026 8,297

ایتلیٹک دنیا کے سب سے بڑے جشن ونٹرا اولمپکس پر کورونا وائرس نے خوف کا سایا ڈال دیا ہے۔ اٹلی کے شہروں میلان اور کورٹینا میں شیڈول مقابلوں کے دوران دو افراد کے کوویڈ میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

ایتھلیٹس کو اب ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے مصافحہ یا ہاتھ ملانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم کے ایتھلیٹس جب اٹلی پہنچے تو سب نے ماسک پہن رکھے تھے جس سے یہ واضح ہو گیا کہ عالمی مقابلوں میں بھی کورونا خطرہ موجود ہے۔

ونٹرا اولمپکس کے چیف ڈی مشن کارل ویرہجین نے کہا، “گیمز کے دوران کوویڈ کیسز سامنے آنے کا خدشہ موجود ہے، اس لیے ہم نے پہلے سے حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایتھلیٹس محفوظ رہیں۔”

یاد رہے کہ آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے بھی دو اسٹاف ممبرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد دیگر ٹیمیں بھی اضافی احتیاطی تدابیر اپنا رہی ہیں۔

اب عالمی نگاہیں یہ دیکھ رہی ہیں کہ آیا کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول گیمز متاثر ہوں گے یا ایتھلیٹس حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکمل مقابلہ کر پائیں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی ہر لمحے یہ بحث جاری ہے کہ کیا ونٹرا اولمپکس واقعی کورونا کے خوف میں چھپتے کھیل کا منظر پیش کرے گا؟