تازہ ترین:
اسلام آباد دھماکے کے بعد مریم نواز نے بسنت کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے
قومی خبریں

اسلام آباد دھماکے کے بعد مریم نواز نے بسنت کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے

06 Feb 2026 9,347

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے بعد بسنت کے تمام شیڈول پروگرامز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر کل کے لیے شیڈول تمام بسنت سرگرمیاں ملتوی کی جا رہی ہیں، جس میں لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا مرکزی میگا بسنت شو بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قوم کو خوارج اور ان کے ہمدردوں کے خلاف متحد رہنا چاہیے اور ملک کے دفاع میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا تھا اور 7 فروری کو لبرٹی چوک لاہور میں مرکزی تقریب منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔

تاہم لاہور میں بسنت کے جشن کے دوران ڈور چلنے سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد پروگرام کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔