مالی بے ضابطگیوں پرنیٹ بال فیڈریشن کےسابق عہدیداران پر پابندی
کھیل

مالی بے ضابطگیوں پرنیٹ بال فیڈریشن کےسابق عہدیداران پر پابندی

26 Dec 2025 4,345

  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے

مالی بے ضابطگیوں پر نیٹ بال فیڈریشن کے سابق عہدیداران پر پابندی لگادی گئی ۔۔۔65 ملین روپے کی گرانٹس کا حساب جمع نہ کروانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔۔

 پی ایس بی کا سات دن میں مکمل مالی ریکارڈ جمع کرانے کا حکم۔۔۔ عدم تعمیل پر فیڈریشن کی معطلی اور بینک اکاؤنٹس بند کرنے کی وارننگ ۔۔

پابندی کا شکار عہدیداران کسی بھی اسپورٹس سرگرمی سے نااہل قرار۔۔۔حکم کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کی  گنجائش موجودہے

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، پابندی کا شکار سابق عہدیداران میں مدثر رزاق آرائیں (سابق صدر)، سید گوہر رضا (سابق سیکرٹری جنرل)، قرۃ العین، تنویر احمد، محمد ریاض (سابق اسوسی ایٹ سیکرٹریز) اور سہیل احمد (سابق خزانچی) شامل ہیں۔