تازہ ترین
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شیڈول کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے عالمی کرکٹ شائقین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنی مقررہ تاریخ پر ایک دوسرے کے سامنے میدان میں اتریں گی۔
اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن صدر کی درخواست اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلے کو برقرار رکھنے اور شائقین کے جذبے کو مدنظر رکھا گیا۔
اس اقدام سے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں جوش بڑھا ہے بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی کرکٹ روایت بھی برقرار رہے گی۔
