تازہ ترین:
سونے نے نیا ریکارڈ بنا دیا، عام آدمی کی پہنچ سے باہر
کاروبار

سونے نے نیا ریکارڈ بنا دیا، عام آدمی کی پہنچ سے باہر

10 Feb 2026 2,577

سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر نئی بلندیاں چھو لیں، جس کے بعد قیمتی دھات عام شہری کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی۔ عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 5,035 ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر اس اضافے کا براہِ راست اثر ملکی صرافہ بازار پر پڑا۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 1,286 روپے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 8 ہزار 615 روپے جبکہ دس گرام چاندی 7 ہزار 385 روپے پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔