تازہ ترین:
سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول
قومی خبریں

سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

31 Jul 2026 7,545
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

 سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پرکھڑا ہمارا سپاہی جان خطرے میں ڈال کرپاکستان کی حفاظت کرتا ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں، ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کےجوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کےلیےقربان کررہے ہیں  انکی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو  بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے

الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے، ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف کی فراہمی سے ہوگا، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔