تازہ ترین:
گڈگورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے، گڈ گورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

گڈگورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے، گڈ گورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

31 Jul 2026 2,471

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ گڈگورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی کے معاملات پریس بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ  وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے تاہم گڈ گورننس کے بغیر آپ کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے14نکات ہیں جس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان کی سکیورٹی کےلیے گڈگورننس انتہائی اہم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی نے کہاکہ مسائل حل نہیں ہورہے، اس کا مطلب ہے گڈ گورننس کےلیے کچھ کرنا پڑے گا،

اچھی حکمرانی پاکستان کےعوام کا حق ہے، انہیں اس کی ضرورت ہے، پاکستان کا نوجوان ایک پڑھا لکھا نوجوان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، کیا ہم ہارڈ اسٹیٹ ہیں؟ ہارڈ اسٹیٹ وہ ہوتی ہے جس میں تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں

ہارڈ اسٹیٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ملٹری ریاست کو چلا رہی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے ساتھ وفادار ہوں.