تازہ ترین:
آج رات 12 بجے مہنگائی کے مارے پاکستانیوں پر پیٹرول بم گرنے کا امکان
قومی خبریں

آج رات 12 بجے مہنگائی کے مارے پاکستانیوں پر پیٹرول بم گرنے کا امکان

15 Feb 2026 5,099

مہنگائی کے مارے شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آج رات 12 بجتے ہی یعنی 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی سفارش تیار کرلی گئی ہے، جس کے تحت مختلف ایندھن کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 4 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اوگرا جلد سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر منظوری مل گئی تو نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے کردیا جائے گا، جس کے بعد پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔