حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں نمایاں اضافہ
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور کاری ضرب لگ گئی، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا، جس کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صرف ٹرانسپورٹ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات اشیائے خوردونوش، کرایوں اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا پر بھی پڑیں گے، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
