جیل میں بند بھارتی شہری کا ادکارہ جیکولین فرنانڈیز کیلیے ہوش اڑانے والا تحفہ
شوبز

جیل میں بند بھارتی شہری کا ادکارہ جیکولین فرنانڈیز کیلیے ہوش اڑانے والا تحفہ

16 Feb 2026 1,630

 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی شہری سوکیش چندراشیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر ایک اور چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں موجود سوکیش نے اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کے نام خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ان کے لیے 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ایئربس ایچ سیریز ہیلی کاپٹر خریدا ہے۔

Exterior design for Airbus Helicopter H160

خط میں اداکارہ کو محبت بھرے القاب سے مخاطب کرتے ہوئے سوکیش نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر کو جے ایف کے ابتدائی حروف کے ساتھ خصوصی انداز میں تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ شوٹنگ کے دوران آسانی سے سفر کر سکیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ تحفہ اس کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا اور یہ اس کی محبت کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سوکیش نے مہنگے تحائف دینے کا دعویٰ کیا ہو؛ اس سے قبل بھی وہ کروڑوں روپے نقد اور دیگر قیمتی اثاثے دینے کی بات کر چکا ہے۔ تاہم جیکولین کی جانب سے اس تازہ دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔