تازہ ترین:
وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر، آسٹرین چانسلر حیرت زدہ
قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر، آسٹرین چانسلر حیرت زدہ

17 Feb 2026 7,619

آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

چانسلر اسٹاکر نے انسٹاگرام پر وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے لمحات شیئر کیے اور کہا کہ شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی نے انہیں واقعی حیران کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے تعریف و تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ لوٹن ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ویگر اور سفارتی عملے نے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو کو سیاسی حلقوں اور صارفین دونوں نے سراہا، اور اسے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تاثر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔