تازہ ترین:
رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہے
تازہ ترین

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہے

18 Feb 2026 5,104

ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد آج پہلا روزہ ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام پر کیا۔

مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جہاں مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت متعدد مقامات پر قائم زونل کمیٹیوں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں چاند کی رویت سے متعلق گواہیاں اکٹھی کر کے مرکز کو ارسال کیں۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند نظر آنے کی مجموعی طور پر 21 مستند شہادتیں موصول ہوئیں، جبکہ زونل سطح پر مزید 6 گواہیاں بھی سامنے آئیں۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہوگیا۔

اعلان کے بعد ملک بھر میں مساجد اور گھروں میں رمضان کی آمد کی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عبادات و سحری کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔