تازہ ترین
2025 بھارت کیلئےہزیمت اورناکامیوں کاسال رہا
دوہزار پچیس کا اختتام بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال رہا ۔۔
بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔۔ نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں ۔۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے دوہزار پچیس کو ملکی خارجہ پالیسی توقعات پر پورا نہ اترنے پر وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دیدیا
لکھا بھارت نے نہ صرف خود سے بلکہ شراکت داروں سے ایسے وعدے کئے جن پر عملدرآمد کیلئے اس کے پاس اثرورسوخ اور قوت موجود نہیں تھی ۔۔
امریکا کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں دوہزار پچیس بھارت کے لیے صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا۔۔
