تازہ ترین:
عمران خان کی آنکھ کا آپریشن مکمل، پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل
قومی خبریں

عمران خان کی آنکھ کا آپریشن مکمل، پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل

24 Feb 2026 7,996

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی آنکھوں کے علاج کے لیے پمز اسپتال میں فالواپ مکمل ہوا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹراوائٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

پروسیجر سے قبل اسپیشلسٹ بورڈ نے معائنہ کیا جبکہ کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کیے، جو کہ نارمل رہے۔ انجکشن ماہر سرجنز اور خوردبین کی رہنمائی میں آپریشن تھیٹر میں احتیاطی پروٹوکول کے مطابق لگایا گیا۔

اسپتال میں قیام، پروسیجر کے دوران اور بعد میں بانی کے وائٹل نارمل اور مستحکم رہے۔ علاج کے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات، فالواپ ایڈوائس اور ڈاکومنٹیشن کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا فالواپ مسلسل جاری رہے گا، اور انہیں ماہرین کی نگرانی میں مزید علاج کی سہولت میسر رہے گی۔