تازہ ترین:
ہفتےمیں3چھٹیاں اوراسکول2ہفتےکیلئےبند ہوں گے،وزیراعظم کا اعلان
قومی خبریں

ہفتےمیں3چھٹیاں اوراسکول2ہفتےکیلئےبند ہوں گے،وزیراعظم کا اعلان

10 Mar 2026 8,253

وزیر اعظم نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کردیا۔ سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں تین چھٹیاں، پچاس فیصد عملے کو ورک فراہم ہوم اور اسکولوں میں دو ہفتوں کی تعطیلات ہوں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ 2ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی جبکہ ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کی جارہی ہیں۔

کابینہ کے تمام ارکان، وزرا، مشیررضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی 25 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے۔

گورنرز،سرکاری افسران، مشیران اور وفاقی و صوبائی وزرا کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ حکومت نے حالیہ دنوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

آنے والےدنوں میں پٹرول مزیدمہنگا ہوگا ۔۔ کابینہ ڈویژن نے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا